Thursday, July 30, 2026
 

 وزیراعظم کے کراچی اور حیدرآباد کے لیے 20 ارب روپے کے پیکیج پر عملدرآمد شروع

 



 وزیراعظم کے کراچی اور حیدرآباد کے لیے 20 ارب روپے کے پیکیج پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈمنسٹری آف ہاؤسنگ اینڈ ورکس گورنمنٹ آف پاکستان کے تحت کراچی میں504 اور حیدرآباد کی 17 ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈر کھل گئے، حکومت پاکستان یہ فنڈ پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام(پی ای ڈی پی)کی مد میں فراہم کررہی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے مطالبے پر سال 24-2023 میں اس پیکج کا اعلان کیا تھا، یہ ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی کی تجویز کر دہ اسکیموں کے لیے تھا، حکومت پاکستان نے رقوم اسی وقت پی آئی ڈی سی ایل کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی تھیں تاہم اسکیموں کو فائنل کرنے، ایکنک سمیت مختلف فورم سے ان کی منظوری اور دیگر مراحل سے گزرنے کے بعد اب ان کے 28،29 اور 30 جولائی کو ٹینڈرر کھل گئے ہیں۔  تمام منصوبوں پر چند دن میں آن گراؤنڈ کام شروع ہو جائے گا، اسکیموں میں سڑکوں گلیوں کی تعمیر جن میں پیور بلاکس کی تنصیب،اسٹریٹ لائٹس، پانی، سیوریج لائنوں کا بچھانا، بلدیہ ٹاؤن میں5،5 لاکھ کے 2 انڈر گراؤنڈ ٹینکس کی تعمیر، بعض سرکاری اسپتالوں میں میڈیکل مشینری اور آلات کی فراہمی سمیت دیگر بنیادی ضروریات کے منصوبے شامل ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل