Loading
سرجانی ٹاؤن میں کار سے ملنے والی لاش کا معمہ پولیس نے حل کرتے ہوئے اپنے ہی قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے ماسٹر مائنڈ ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق قرض داروں سے بچنے کے لیے ملزم ذیشان نے اپنی موت کا ڈرامہ رچایا اور بے گناہ شہری کو قتل کر دیا۔
پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، بائیو میٹرک اور ٹیکنیکل شواہد کی مدد سے مقتول کی اصل شناخت کرتے ہوئے معمہ حل کر لیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کا کہنا ہے کہ گرفتاری سے بچنے کے لیے ماسٹر مائنڈ نے حلیہ تبدیل کر لیا تھا، تاہم ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان سے انٹروگیشن جاری ہے، مزید تفصیلات سے بروقت آگاہ کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل