Loading
پاکستان کی مردوں کی قومی فٹبال ٹیم رواں سال پہلی مرتبہ فیفا کے منظور شدہ ایونٹ میں شرکت کرے گی۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اس پیشرفت کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم ستمبر اور اکتوبر میں ہونے والے افتتاحی فیفا آسیان کپ میں میدان میں اترے گی۔
انڈونیشیا میں منعقد ہونے والے مرکزی فیفا آسیان کپ میں پاکستان کے علاوہ ملائیشیا، بھارت، فلپائن، سنگاپور اور تھائی لینڈ سمیت آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی۔
پاکستان اس ایونٹ میں مدعو کی جانے والی تین خصوصی ٹیموں میں شامل ہے جبکہ دیگر زیادہ تر ٹیمیں جنوب مشرقی ایشیا سے تعلق رکھتی ہیں۔
پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی نے کہا کہ وہ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پاکستان کو اس تاریخی ایونٹ میں شرکت کا موقع فراہم کیا۔
ان کے مطابق خواتین کی ٹیم کی فیفا سیریز میں شرکت کے بعد اب مردوں کی ٹیم بھی اپنے پہلے فیفا ایونٹ میں حصہ لے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ سے قومی ٹیم کو مضبوط حریفوں کے خلاف کھیلنے، بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنے اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا بہترین موقع ملے گا۔
گیلانی نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان اب ترقیاتی مقابلوں تک محدود نہیں رہے گا بلکہ بڑی ٹیموں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل