Loading
بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کے لیے آئینی عدالت میں اپیل دائر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا معطل کرکے طبی بنیاد پر ضمانت دینے اور رہائی کی استدعا کی ہے۔
بشری بی بی کی جانب سے وکیل نے درخواست میں کہا ہے کہ دوران قید بشریٰ بی بی کو آنکھوں کی بیماری لاحق ہوئی اور آنکھ کی سرجری بھی ہوئی، خاتون ہونے اور بیماری کے باعث بشری بی بی ضمانت کی مستحق ہیں۔
اپیل میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر علاج اور دیکھ بال سے محروم رکھا گیا، نیب جان بوجھ کر سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، طبی بنیاد پر ضمانت پر رہا کیا جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل