Thursday, July 30, 2026
 

نیمار کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ سے متعلق نیا بیان سامنے آگیا

 



برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار نے فیفا ورلڈکپ 2026 سے ٹیم کے جلد باہر ہونے کے بعد بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ جذباتی انداز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے ساتھ ان کا سفر اب ختم ہو چکا ہے اور وہ دوبارہ برازیل کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ 34 سالہ نیمار نے کہا کہ انہوں نے اپنے ملک کے لیے ہمیشہ دل و جان سے کھیل پیش کیا کئی یادگار لمحات دیے اور تاریخ رقم کی لیکن اب ان کے نزدیک قومی ٹیم کے باب کو بند کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ ورلڈ کپ میں برازیل کو پری کوارٹر فائنل میں ناروے کے ہاتھوں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جہاں نیمار کا اس ورلڈکپ میں واحد گول بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکا۔ تقریباً تین برس بعد قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے نیمار کو ٹورنامنٹ میں صرف دو میچز میں مجموعی طور پر 37 منٹ کھیلنے کا موقع ملا۔ اس وقت وہ اپنے کلب سانتوس سے وابستہ ہیں اور ان کا معاہدہ رواں سال کے اختتام تک برقرار ہے۔ دوسری جانب نیمار نے حال ہی میں سانتوس کی جانب سے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں دو گول کیے اور تنقید کرنے والوں کو منفرد انداز میں جواب دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل