Loading
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑ لیا۔
آئل کمپنیوں کی فروخت کے حساب سے کسٹم ڈیوٹی اور پیٹرولیم لیوی جس میں کلائمیٹ لیوی بھی شامل ہے، کی رقم سرکاری خزانے میں جمع نہیں کروائی۔
ایف بی آر نے پیٹرولیم مصنوعات کے اعدادوشمار کے ساتھ کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دیے۔
ایکسپریس نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق ایف بی آر نے پاکستان اسٹیٹ آئل پی ایس او سمیت ملک کی 7 بڑی آئل کمپنیوں کو 10 ارب روپے کے قریب رقم پیٹرولیم لیوی اور کسٹمز ڈیوٹی کلائمیٹ لیوی کی مد میں کم جمع کروانے پر نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
ایف بی آر نے ان کمپنیوں کو درآمد شدہ پیٹرولیم مصنوعات کے اعدادوشمار نوٹس میں جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنا پیٹرول کمپنیوں نے اپنے اپنے آئل ڈپوں میں آف لوڈ کروایا اس حساب سے پیٹرولیم لیوی، کلائمیٹ لیوی اور کسٹمز ڈیوٹی کی رقم کم جمع کروائی جس کی مالیت 9 ارب 99 کروڑ 95 لاکھ 29 ہزار 928 روپے بنتی ہے۔
نوٹس کے مطابق پی ایس او کو 8 ارب 19 کروڑ 80 لاکھ 79 ہزار 738 روپے، پوما انرجی اور پاک عرب پائپ لائن نے کسٹمز ڈیوٹی، پیٹرولیم اور کلائمیٹ لیوی کی مد میں 13 کروڑ 53 لاکھ 39 ہزار 806 روپے، ہائی ٹچ لبرکنٹ کو 11 کروڑ 67 لاکھ 53 ہزار 65 روپے، بی انرجی لمیٹڈ کو 25 کروڑ 63 ہزار 663 روپے، تاج گیسو لین کو 26 کروڑ 4 لاکھ 67 ہزار 404 روپے اور گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ 22 کروڑ 22 لاکھ 26 ہزار 252 روپے جمع کروانی ہے۔
ایف بی آر نے واضح کیا کہ نوٹس کا بروقت جواب نہ دینے اور رقم جمع نہ کروانے کی صورت میں قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل