Loading
آسٹریلیا کی آن لائن سیفٹی ریگولیٹر کے کمشنر نے ٹیلی گرام کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی آن لائن سیفٹی کمیشن کا الزام ہے کہ پلیٹ فارم دہشت گردی سے متعلق ویڈیوز اور دیگر ممنوع مواد کی بروقت نشاندہی اور ہٹانے میں ناکام رہا، حالانکہ آسٹریلوی صارفین نے اس کو رپورٹ کیا ہے۔
ریگولیٹر کے مطابق دہشت گردوں کی پھانسیوں اور اجتماعی فائرنگ کے واقعات سے متعلق ویڈیوز رپورٹ ہونے کے باوجود کافی عرصے تک دستیاب رہیں۔ بعض متعلقہ اکاؤنٹس، چینلز اور گروپس کو بھی بروقت معطل یا بند نہیں کیا گیا۔
یہ کارروائی آسٹریلیا کے آن لائن سیفٹی ایکٹ کے تحت کی جا رہی ہے، اور اگر عدالت نے خلاف ورزی ثابت کر دی تو ٹیلی گرام کو 54.6 ملین آسٹریلوی ڈالر تک کے سول جرمانے کا سامنا ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب ٹیلی گرام نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتہا پسند مواد کے خلاف کارروائی کرتا ہے اور 2026 کے دوران ہزاروں شدت پسند کمیونٹیز کو بلاک کیا گیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ وہ عدالت میں اس مقدمے کا دفاع کرے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل