Loading
ایک باپ کی جانب سے اپنی کم عمر بیٹی کی جنک فوڈ کھانے کی عادت چھڑانے کے لیے اختیار کیا گیا انوکھا طریقہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
یہ ویڈیو چینی والد کی ہے جو اپنی بیٹی کی جنک فوڈ کھانے کی عادت سے پریشان ہو کر ایک دلچسپ طریقہ اختیار کرتے ہیں۔
دراصل والد بیٹی کی اس غلط عادت سے پریشان تھے اور اسے جنک فوڈ کھانے سے کئی بار روک چکے تھے مگر بچی اپنی پسندیدہ اشیا کھانے سے باز نہیں آرہی تھی۔
View this post on Instagram
بالآخر والد نے ایک جعلی الٹراساؤنڈ ویڈیو کا سہارا لیا اور بیٹی کو یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ جنک فوڈ کھانے کی وجہ سے اس کے پیٹ میں ایک کیڑا پیدا ہو گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب پیٹ میں آئیس کریم یا جنک فوڈ جیسی کوئی چیز جاتی ہے تو وہ کیڑا خوب مزے لے کر اسے کھاتا ہے اور مزید بڑا ہوتا جا رہا ہے۔
حیران کن طور پر یہ طریقہ کارگر ثابت ہوا اور بچی نے مبینہ طور پر جنک فوڈ مکمل طور پر چھوڑ دیا۔
واقعے کی ویڈیو اور کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔ کچھ افراد نے والد کے منفرد طریقے کو دلچسپ قرار دیا، جبکہ کئی صارفین نے بچوں کو ڈرانے کے بجائے صحت مند غذا کی اہمیت سمجھانے پر زور دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل