Friday, July 31, 2026
 

پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے شوٹرز کی شناخت نہ ہوسکی، بائیک کی نمبر پلیٹ بھی جعلی نکلی

 



پی ٹی آئی کے رہنما عبداللہ طاہر کو قتل کرنے والے شوٹرز کی شناخت نہیں ہوسکی، موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز سے موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ کا کوئی ریکارڈ نہیں مل سکا، شوٹرز نے موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی، تاحال شوٹرز کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیف سٹی اور پرائیویٹ کیمروں کی مدد سے شوٹرز کی شناخت کی جا رہی ہے، کچھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا کے مطابق زیر حراست ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے، کیس میں 5 افراد نامزد ہیں، جلد مرکزی ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل