Friday, July 31, 2026
 

نئے صوبوں سے متعلق محسن نقوی کا بیان انکی ذاتی رائے ہے، احمد شریف چوہدری

 



ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ نئے صوبوں سے متعلق محسن نقوی کا بیان انکی ذاتی رائے ہے، نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کا فیصلہ ہمیں نہیں عوام کو کرنا ہے۔ دوران پریس کانفرنس صحافی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے نئے صوبوں یا انتظامی یونٹ بنانے کے بیان سے متعلق سوال کیا۔ جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ محسن نقوی کی ذاتی رائے ہے میں اس پر رائے زنی نہیں کرنا چاہتا تاہم پھر بھی اتنا ضرور کہوں گا کہ گڈ گورننس استحکام اور سیکیورٹی کے لیے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے 14 نکات موجود ہیں جس پر تمام سیاسی جماعتوں کے دستخط ہیں اس پر عمل کیوں نہیں ہورہا؟ ایک پوائنٹ یہاں ڈسکس کرلیا، بقیہ 13 نکات بھی تو ہیں جن میں نارکوٹکس، اسمگلنگ، افغان مہاجرین ہیں، مدارس کی رجسٹریشن ہے اور دیگر نکات ہیں، یہ سب گڈ گورننس پر منحصر ہے۔ میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ جب آبادی 6 کروڑ تھی تو صوبے چار تھے، اب 24 کروڑ ہے تب بھی صوبے چار ہیں، آبادی بڑھ گئی اور صوبے وہیں کے وہیں ہیں تو گڈ گورننس کو بہتر کرنے کے لیے ہمیں سوچنا ہوگا سیاست دانوں سمیت تمام جماعتوں کی خواہش ہے کہ مسائل حل ہوں مگر نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کا فیصلہ ہمیں نہیں عوام کو کرنا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل