Friday, July 31, 2026
 

وزیر داخلہ کی خیبرپختوںخوا اور بلوچستان کے تاجروں کو سیکیورٹی تعاون کی یقین دہانی

 



وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے تاجروں اور صنعت کاروں نے ملاقات کی جس میں دونوں صوبوں کے تمام چیمبرز آف کامرس نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کو ملک خصوصاً دونوں صوبوں میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ نے تاجر برادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل کے حل اور ان کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جلد ہی پشاور اور کوئٹہ کا دورہ کروں گا، جہاں متعلقہ صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام اور نمائندوں کی موجودگی میں آپ سے تفصیلی ملاقاتیں کی جائیں گی تاکہ درپیش مسائل کا مستقل اور عملی حل نکالا جا سکے۔ محسن نقوی نے کہا کہ کاروباری برادری کو محفوظ اور سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، ملکی معیشت کے استحکام کے لیے نجی شعبے کے کردار کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری کی ترقی میں ہی پاکستان کی ترقی پنہاں ہے، ‎پوری حکومت آپ کے ساتھ ہے اور ہم آپ کے تمام جائز مسائل حل کریں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل