Loading
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار اعجاز اسلم نے اداکارہ ہانیہ عامر سے مشابہت رکھنے والے ایک نوجوان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا، جس کے بعد اس دلچسپ موازنے نے آن لائن خوب توجہ حاصل کر لی۔
اعجاز اسلم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک نوجوان کی تصویر کے ساتھ ہانیہ عامر کی تصویر بھی شیئر کی اور مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ کیا یہ ہانیہ عامر کا جڑواں بھائی ہے؟ انہوں نے ساتھ ہی لکھا کہ دونوں کے درمیان مشابہت واقعی حیران کن دکھائی دیتی ہے۔
اداکار کی یہ پوسٹ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان اور ہانیہ عامر کے چہرے کے نقوش، گھنگریالے بالوں، مسکراہٹ اور خاص طور پر ڈمپلز میں غیرمعمولی مماثلت کی نشاندہی کرنا شروع کر دی، جبکہ کئی افراد نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
View this post on Instagram
بعض صارفین نے مزاحیہ انداز میں یہ سوال بھی اٹھایا کہ کہیں ہانیہ عامر کا کوئی جڑواں بھائی تو نہیں، جبکہ دیگر نے دونوں کی مشابہت کو واقعی حیران کن قرار دیتے ہوئے تصاویر کا موازنہ شیئر کرنا شروع کر دیا۔
اعجاز اسلم کی اس دلچسپ پوسسٹ کے بعد ہانیہ عامر اور اس نوجوان کے درمیان مماثلت سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی اور صارفین نے اس غیرمتوقع تقابل سے خوب لطف اٹھایا۔
واضح رہے کہ اعجاز اسلم گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا نمایاں نام ہیں اور متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے باعث پہچانے جاتے ہیں، جبکہ ہانیہ عامر بھی موجودہ دور کی کامیاب اور مقبول اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، جنہوں نے کئی ہٹ ڈراموں کے ذریعے لاکھوں مداحوں کے دل جیت رکھے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل