Loading
بی آر ٹی اینٹی کرپشن عدالت نے نیب کو ضمیر عباسی کا جیل میں بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دیدی۔
ملزم سے بورڈ آف ریونیو افسران اور دیگر کیخلاف سرکاری اراضی پر مبینہ قبضوں کی تحقیقات جاری ہیں۔ اسلامی ایجوکیشن ٹرسٹ، سحرانپور اور شپ یارڈ ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق نیب کی تحقیقات میں اہم پیش رفت بھی سامنے آئی ہے۔
نیب کا مؤقف ہے کہ ضمیر عباسی کو تحقیقات سے متعلق اہم حقائق کا علم ہے۔ سرکاری و عوامی اراضی پر مبینہ قبضے، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات جاری ہیں۔
ضمیر عباسی پہلے ہی بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کے مقدمے میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ بی آر ٹی منصوبے میں ٹھیکیدار کو 8 ارب 50 کروڑ روپے پیشگی ادائیگی کا الزام ہے۔
عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو نیب سے مکمل تعاون کرنے کا حکم دیدیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل