Loading
کراچی کے مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعے کی دوپہر شہر کے مضافاتی علاقوں شاہ لطیف ٹاؤن، بھینس کالونی، بن قاسم، گڈاپ، لانڈھی اور قرب و جوار میں شہریوں نے زمین لرزتے ہوئے محسوس کی۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.9 جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین اور مرکز کراچی ہی تھا۔
زلزلے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل