Saturday, August 01, 2026
 

اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ آرائی، 7 مسافروں دبئی میں گرفتار

 



متحدہ عرب امارات سے پاکستان آنے والی قومی ائیرلائن کی پرواز پر مسافروں نے ہنگامہ آرائی کی اور  کھڑکی کا شیشہ توڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کی متحدہ عرب امارات (دبئی) سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 212 میں ہنگامہ آرائی کا واقعہ پیش آیا، پروازکے ذریعے پاکستان آنے والے مسافروں نے طیارے کی کھڑکی کے شیشے کو توڑ دیا۔ کاک پٹ کریو (کپتان ونائب کپتان) نے مذکورہ واقعےکے بعد مقامی پولیس کوطلب کیا، جنھوں نےمسافروں کوحراست میں لیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق دبئی تا اسلام آباد کی پرواز پی کے 212 کو خطے کی صورتحال کےباعث تاخیرکا شکار ہونا پڑا، دبئی ائیرپورٹ حکام نےسیکورٹی خدشات کے باعث تمام پروازوں کی روانگی کے مابین دس دس منٹ کا فرق رکھنا شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس تاخیر کے باعث پی آئی اے کی پرواز روانگی کیلئے تیارہونے کے باوجود ساڑھے تین گھنٹے انتظار کرتی رہی، جہازمیں موجود مسافروں کو گراونڈ  پر ہی کھانا پیش کیا گیا تاہم کھانےکے بعد کچھ مسافروں نے جہازمیں بد نظمی اورکاک پٹ میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی۔ ترجمان کے مطابق پرواز کے ایک مسافر نے لاونج میں طبعیت کی خرابی کی شکایت کی جس پر موقع پر موجود ایک مسافر نے شورمچانا شروع کیا کہ یہ لوگ ٹیک آف کے بجائے ائیرپورٹ کی لاونج میں ہی ہماری جانیں لے لیں گے، جس کے بعدچند افراد پر مشتمل جتھے نے کاک پٹ کا رخ کیا اور اسٹیشن مینیجر کو جہاز کا کپتان سمجھ کر بحث مباحثہ شروع کردیا جبکہ کاک پٹ میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی۔ عملے نے کاک پٹ پرحملے کی کوشش کوروکا اسی دوران ایک مسافرنے طیارے کی فرنٹ سیٹ کی کھڑکی کو لات مار کرتوڑا، جس پر جہاز کے کپتان نے دبئی کی مقامی پولیس کو بلوایا کیونکہ جہاز اس وقت جیٹی پرلگا ہوا تھا،اور مشتعل مسافر خطرناک صورتحال پیدا کررہےتھے،۔ بئی پولیس نے جہاز کا دروازہ کھلوایا اور تمام اشتعال پھیلانے والے7 مسافروں کوحراست میں لے لیا جبکہ جہاز کو گراؤنڈ، دیگر مسافروں اورعملے کوہوٹل منتقل کردہا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل