Friday, July 31, 2026
 

آبنائے ہرمز بدستور کھلی ہوئی ہے، ایرانی دعوے جھوٹے ہیں، امریکی سینٹکام

 



امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز جہازوں کی آمد و رفت کے لیے کھلی ہوئی اور بندش کے حوالے سے ایران کی دعوے جھوٹے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا کہ ایرانی حکومت کی جانب سے ایک دفعہ پھر آبنائے ہرمز بند کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور یہ جھوٹ ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ حقیقت یہ ہے کہ آبنائے ہرمز کمرشل جہازوں کی آمد ورفت کے لیے بدستور کھلی ہوئی ہے اور اس پر ایران کا کنٹرول نہیں ہے۔ امریکی فوج نے کہا کہ گزشتہ 4 ماہ سے بین الاقوامی گزرگاہ سے ہزاروں جہاز گزر چکے ہیں۔ ???? CLAIM: Once again, the Iranian government claims it has closed the Strait of Hormuz. This is FALSE. ✅ FACT: The Strait of Hormuz remains open for commercial vessel transit. Iran does not control it. Thousands of ships have sailed through the international waterway over the… pic.twitter.com/sdDJ08MLHo — U.S. Central Command (@CENTCOM) July 31, 2026 اس سے قبل ایران کی پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی (پی جی ایس اے) نے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز سے اس وقت جہازوں کے گزرنا ناممکن ہے کیونکہ امریکی فوج کی جانب سے خطے میں مسلسل جارحانہ اقدامات جاری ہیں اور یہاں سے گزرنے کے لیے اجازت کا جائزہ صرف اس وقت لیا جائے گا جب استحکام بحال ہوتا ہے۔ پی جی ایس اے نے کہا تھا کہ جب آبنائے ہرمز میں امن بحال ہوگا تو اس کے بعد درخواست کا جائزہ ترتیب سے ہی لیا جائے گا، جیسے ہی استحکام اور امن بحال ہوتا ہے بتدریج اجازت دی جائے گی۔ ایران کی جانب سے یہ اعلان امریکی بیسز پر جوابی حملوں کے دعووں کے بعد سامنے آیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل