Friday, July 31, 2026
 

انگلینڈ میں مسجد کے باہر فائرنگ کے بعد ایک شہری گرفتار

 



انگلینڈ کی کاؤنٹی شمالی یارکشائر کے قریب واقع شہر یارک میں واقع یارک مسجدی کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعد ایک شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یارک شہر کی مسجد کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد 44 سالہ شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یارک شہر کے علاقے بل لین پر واقع یارک مسجد اور اسلامی مرکز کے باہر پیش فائرنگ کا واقعہ جمعرات کو پیش آیا تاہم اس واقعے میں کسی نقصان نہیں پہنچا۔ شمالی یارک شائر پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ایک سفید فام برطانوی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے جو مقامی شہری ہے اور واقعے میں استعمال کیا گیا اسلحہ ممکنہ طور پر ایئر گن کی طرح ایئر ویپن تھا اور ملزم ایک سلور رنگ کی گاڑی میں وہاں سے روانہ ہوا، جس کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مبینہ طور پر فائرنگ کرنے والا شخص اس وقت تفتیش کے لیے پولیس حراست میں ہے۔ نارتھ یارک شائر پولیس نے کہا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اس تشویش ناک واقعے کی کیا وجوہات تھیں تاہم یارک کی مسلمان برادری کو یقین دلایا جا سکتا ہے کہ واقعے کے تمام حالات و وجوہات کا سراغ لگانے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ مسجد کے قریبی علاقے میں گشت جاری رکھا جائے گا اور خاص طور پر اس وقت جب لوگ نماز کے لیے آتے ہیں اور اس سلسلے میں پولیس افسران مسجد کے امام سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عینی شاہدین اور جن کے پاس سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے یا ایسے ڈرائیور جن کے پاس ڈیش کیم کی ریکارڈنگ ہے، سب سے کہا گیا ہے کہ وہ شمالی یارک شائر پولیس یا کرائم اسٹاپرز کو اس حوالے سے مطلع کریں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل