Loading
جشنِ آزادی کی آمد پر بچوں کا جوش و خروش دیدنی ہے اور وہ وطن سے اپنی والہانہ محبت کا بھرپور اظہار کر رہے ہیں۔
ننھے بچوں نے خصوصی آگہی پیغام میں پاکستان کے روشن مستقبل اور خوبصورت ماحول کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
بچوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ پاکستان کو کبھی اُداس نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ اپنے پیارے وطن کو سرسبز بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں گے۔
ننھے بچوں نے کہا کہ ان شا اللہ پاکستان دنیا کا سب سے خوبصورت ملک بنے گا۔ ملک کی ترقی، خوبصورتی اور خوشحالی کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
ہر معصوم خواب ایک روشن پاکستان کی امید لیے ہوتا ہے اور آج کی مثبت سوچ ہی کل کی مضبوط قوم کی بنیاد بنتی ہے۔ ننھے بچوں کے یہ پیغامات ایسے پاکستان کے خواب کو اجاگر کرتے ہیں جہاں محبت، دیانت، ذمہ داری اور ماحول سے وابستگی قومی پہچان بنے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل