Thursday, August 06, 2026
 

ویسٹ انڈیز کا انتظار مزید طویل، پاکستان کو محنت کا صلہ مل گیا

 



پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا اختتام 1-1 کی برابری پر ہوگیا۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اسپنرز اور عبداللہ شفیق کی ناقابل شکست 160 اور 24 رنز کی اننگز نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ گزشتہ تین سال کے عرصے میں بیرون ملک مسلسل 8 ٹیسٹ میچز میں شکست کے بعد پاکستان کی پہلی فتح ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا میں 0-3، جنوبی افریقا میں 0-2 اور بنگلادیش میں 0-2 کی وائٹ واش ہزیمت کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں بھی قومی ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔ No Shan Masood, no Mohammad Abbas? No problem ???? Pakistan secure a huge win to end their losing streak in away Tests! ???? https://t.co/tE1mFqIcXY pic.twitter.com/K9LtH6siUc — Cricinfo (@cricinfo) August 5, 2026 دوسری جانب ویسٹ انڈین ٹیم 26 سال بعد پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے انتہائی قریب پہنچ کر بھی محروم رہ گئی۔ ویسٹ انڈین ٹیم نے پاکستان کے خلاف آخری مرتبہ ٹیسٹ سیریز 2000 میں جیتی تھی۔ اس کے بعد سے کھیلی گئیں اب تک 9 سیریز میں سے 4 میں پاکستان نے فتح حاصل کی جبکہ 5 سیریز ڈرا ہوئیں۔ West Indies last beat Pakistan in a Test series 26 years ago ???? pic.twitter.com/URdzQLHteG — Cricinfo (@cricinfo) August 5, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل