Thursday, August 06, 2026
 

شہید سب انسپکٹر عبد الولی کی عظیم قربانی قوم کے لیے بہادری اور فرض شناسی کی روشن مثال

 



یوم شہدائے پولیس کے موقع پر شہید سب انسپکٹر عبد الولی کو قوم کی جانب سے زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا، 9 اپریل 2025 کو شہید ہونے والے سب انسپکٹر عبدالولی کی شہادت پر اہل علاقہ اور اہلخانہ کو فخر ہے۔ شہید سب انسپکٹرعبد الولی کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے نے فرض کی راہ میں جان قربان کر کے سر فخرسے بلند کر دیا۔ عبدالولی کو بچپن ہی سے پولیس میں شامل ہونے کا شوق تھا، انہوں نے خود جا کر بھرتی کی درخواست جمع کروائی تھی۔ شہید کے والد کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا میرا فخر تھا، اس نے پولیس کی وردی پہن کروطن کی خدمت اور شہادت کا عظیم اعزاز حاصل کیا۔ عبدالولی کی والدہ آج بھی اپنے لعل کو یاد کرتی ہیں اور ان کی شہادت پر فخر محسوس کرتی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، اپنے بیٹے سمیت تمام شہدا کی لازوال قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہداء کے لہو کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج ہم آزاد فضا میں امن و سکون کا سانس لے رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل