Thursday, August 06, 2026
 

وزیراعظم کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان ملتوی، نئی تاریخ بھی مقرر

 



وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان ملتوی کر دیا گیا جبکہ نئی تاریخ بھی مقرر کر دی گئی۔ ایم ڈی کیٹ 2026 جو 16 اگست کو ہونا تھا، اب 20 ستمبر 2026 کو منعقد ہوگا۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کر دیا۔ امتحان کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ شفاف، محفوظ اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ کی تمام دیگر شرائط، قواعد اور امتحانی انتظامات بدستور برقرار رہیں گے۔ امیدوار، والدین اور تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مزید معلومات کے لیے پی ایم ڈی سی کی سرکاری ویب سائٹ اور آفیشل ذرائع سے رابطے میں رہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل