Thursday, August 06, 2026
 

راولپنڈی: ڈولفن فورس کے اہلکاروں کا شہری پر مبینہ تشدد، ویڈیو وائرل

 



راولپنڈی کے صادق آباد کے علاقے فاروق اعظم روڈ پر ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی جانب سے ایک شہری پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں چار ڈولفن فورس اہلکاروں کو ایک شہری پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں اہلکاروں کو شہری پر بندوق سے تشدد کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ شہری خود کو تشدد سے بچانے کے لیے ادھر اُدھر بھاگتا نظر آتا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اتوار کے روز معمولی تلخ کلامی پر پیش آیا، تاجروں نے سی پی او راولپنڈی سے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ ڈولفن اہلکاروں کے شہری پر تشدد کی شکایت پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا نوٹس، اے ایس پی نیوٹاؤن کو انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم، انکوائری میں الزامات درست ثابت ہونے پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی، کسی شہری کے ساتھ ناروا سلوک یا تشدد برداشت نہیں، سی پی او — Rawalpindi Police (@RwpPolice) August 6, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل