Thursday, August 06, 2026
 

ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ؛ غفلت برتنے پر ڈرائیور اور اسسٹنٹ معطل

 



سی ای او ریلویز محمد حفیظ اللہ نے غفلت برتنے پر ہزارہ ایکسپریس ٹرین ڈرائیور نعیم منظور اور اسسٹنٹ ڈرائیور عدنان اسلم کو معطل کر دیا ہے۔ لودھراں کے قریب ہزارہ ایکسپریس ٹرین کو حادثہ پیش آیا تھا۔ چند روز قبل انجن اوور شوٹ اور بے قابو ہو کر پٹڑی سے اتر کے ریت میں دھنس گیا تھا تاہم ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ریلوے حکام نے ہدایات کو نظر انداز کرنے اور غفلت برتنے پر دونوں ملازمین کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل