Thursday, August 06, 2026
 

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اور قدم، حکومت سے فنڈز طلب

 



پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات کے لیے ساڑھے 12 ارب روپے مانگ لیے گئے۔ ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق صوبائی محکمہ بلدیات نے بلدیاتی الیکشن کے لیے پنجاب حکومت سے رقم مانگی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے فنڈز کی منظوری کا معاملہ پنجاب کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی کے ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں متعدد اہم ایجنڈا آئٹمز زیر غور آئیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل