Loading
بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ و معروف بھارتی اداکارہ کاجول کو سالگرہ پر دلچسپ اور رومانوی انداز سے وش کیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ کاجول آج 5 اگست کو اپنی 52ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس موقع پر ان کے شوہر اور اداکار اجے دیوگن نے ایک محبت بھری مگر مزاحیہ سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔
اس ویڈیو میں مختلف مواقع پر کاجول کو ان کے لطیفوں پر ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ساتھ ہی کیپشن میں انہوں نے اہلیہ کیلئے پیغام لکھا کہ ’’میرے بہترین لطیفوں کی اوڈیئنس ان تمام برسوں سے ایک ہی رہی ہے۔ سالگرہ مبارک ہو کاجول‘‘۔
اس پوسٹ پر مداحوں نے بھی دلچسپ ردعمل دیا۔ ایک صارف نے لکھا، ’’یہ بہت پیاری پوسٹ ہے‘‘، جبکہ دوسرے نے کہا کہ ’’کاجول میم کے لیے اس سے خوبصورت سالگرہ کی پوسٹ نہیں ہو سکتی‘‘۔
View this post on Instagram
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل