Loading
بنگلادیش کے سابق کپتان شکیب الحسن کے آبائی گھر پر مشتعل افراد نے حملہ کر کے آگ لگادی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حملہ آروں نے کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے اور پیٹرول بم پھینکے جس کے نتیجے میں مکان کی بالائی منزل پر آگ بھڑک اٹھی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ضلع ماگورا میں پیش آیا تاہم گھر اس وقت خالی تھا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ حملہ اس وقت سامنے آیا جب بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے 2024 میں اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد پہلی مرتبہ ایک عوامی میڈیا پروگرام سے خطاب کیا جس میں شکیب الحسن بھی ورچوئل طور پر شریک ہوئے۔
اپنے خطاب میں شیخ حسینہ نے کہا کہ وہ دسمبر میں بنگلادیش واپس آئیں گی، چاہے انہیں جیل جانا پڑے یا جان کا خطرہ ہی کیوں نہ ہو۔
2024 میں عوامی لیگ کے ٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والے شکیب الحسن حکومت کی تبدیلی کے بعد سے ملک سے باہر ہیں اور ان کے خلاف قتل، بدعنوانی، فراڈ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد مقدمات زیرِ تفتیش ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل