Loading
کینٹ کچہری لاہور تھانہ غازی آباد میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کے کیس میں عدالت نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ ارم یوسف نے تحریری فیصلہ جاری کیا، اس میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر نے ملزم سے تفتیش کرنے کے لیے چودہ دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، ملزم مقدمہ میں نامزد ہے اور ملزم تفتیش کے لیے درکار ہے ۔
فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت ملزم کو چار دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتی ہے، ملزم کا پوٹینسی ٹیسٹ کرا کر اور تفتیش مکمل کر کے پیش کیا جائے ، ملزم کو 8 اگست کو عدالت پیش کیا جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل