Loading
بھارتی اداکار اور بی جے پی کے رکنِ پارلیمنٹ روی کشن ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنے منفرد انداز کے باعث ٹرینڈ کر رہے ہیں۔
اداکار اور بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گورکھپور سے بی جے پی کے رکنِ پارلیمنٹ روی کشن تین دہائیوں سے زائد عرصے سے بھوجپوری، ہندی، تیلگو، کنڑ اور تامل فلموں میں کام کر چکے ہیں جبکہ نئی جین زی نسل انہیں ان کی وائرل ویڈیوز کی وجہ سے بھی جانتی ہے۔
حالیہ دنوں میں روی کشن کی کئی ویڈیوز اور جملے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ اس کی وجہ ان کا منفرد اندازِ گفتگو اور تاثرات ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین ان کی پرانی ویڈیوز کو مختلف کیپشنز اور آڈیو کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں جبکہ ان کی مسلسل عوامی سرگرمیاں نئے کلپس بھی فراہم کرتی رہتی ہیں۔
ان سے منسلک چند وائرل میمز:
’مون ورت‘
ان کی حالیہ دنوں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مون سون اجلاسِ پارلیمنٹ کے دوران صحافی ان سے بات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس پر اداکار مسکراتے ہوئے انہیں جواب دیتے ہیں کہ وہ ’مون ورت‘ پر ہیں، مگر چند لمحوں بعد ہی میڈیا سے گفتگو کرنے لگتے ہیں۔ اس ویڈیو پر صارفین نے میمز، ری ایکشن ویڈیوز اور مزاحیہ ایڈیٹس بنائے۔
View this post on Instagram
’ہوم فرام ورک‘
اس سال روی کشن نے ایندھن کی بچت پر گفتگو کرتے ہوئے غلطی سے ’ورک فرام ہوم‘ کے بجائے ’ہوم فرام ورک‘ کہہ دیا، جس کے بعد یہ جملہ میم بن گیا۔
View this post on Instagram
’جلدی دی لیٹ‘
اس سے پہلے ان کا ایک جملہ ’جلدی دی لیٹ‘ بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا۔
View this post on Instagram
’نیٹ اخبار‘
ایک اور موقع پر انہوں نے نیٹ امتحان سے متعلق گفتگو کے دوران ’نیٹ اخبار‘ کہا، جس کے بعد اس کلپ پر بھی میمز بنیں۔
View this post on Instagram
روی کشن نے میمز پر کیا کہا؟
روی کشن اس چیز پر متعدد بار ردعمل دے چکے ہیں۔ ’ہوم فرام ورک‘ کے وائرل ہونے پر انہوں نے کہا تھا کہ انہیں معلوم نہیں ان کی زبان پھسلنے والی باتیں کیوں وائرل ہو جاتی ہیں، کیونکہ غلطی کرنا انسان کی فطرت ہے۔ حالیہ میمز پر ان کا کہنا تھا کہ تعریف اور تنقید دونوں عارضی ہوتی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل