Thursday, August 06, 2026
 

مودی سرکار کی معاشی ناکامیاں: بھارتی ایئرلائنز مسلسل زوال کا شکار

 



بھارت میں مودی سرکار کی معاشی ناکامیوں کے نتیجے میں  انڈین ایئرلائنز مسلسل زوال کا شکار ہو رہی ہیں۔ بی جے پی کی کٹھ پتلی بھارتی حکومت  کی ناقص حکمت عملی  نے بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کو تباہی کی دلدل میں دھکیل دیا  ہے اور مودی کے بلند  بانگ ترقیاتی  دعووں کے پیچھے    بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کی مشکلات کی تلخ حقیقت سامنے آگئی ہے۔ بھا رتی جریدے دی وائر کے مطابق بدترین پالیسیوں کے باعث مودی کے نام نہاد شائننگ انڈیا میں  ایوی ایشن سیکٹر شدید بحران کا شکار ہو گیا  ہے۔ امریکہ ایران   کشیدگی کی وجہ سے مہنگے ایندھن اور کمزور بھارتی روپیہ نے ایوی ایشن کے شعبہ کی کمزوریاں آشکار کر دی ہیں۔ دی وائر کے مطابق مودی دور کی معاشی پالیسیوں سے  بھارتی ایوی ایشن میں کم از کم 10 ایئرلائنز بھاری نقصانات کے باعث اپنا سفر ختم کرگئی ہیں۔ پاک بھارت تنازع کے بعد پاکستان کی فضائی حدود کی بندش  نے بھارتی ایوی ایشن کو  تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ معروف بھارتی صحافی پالکی شرما کے مطابق مودی کی نااہلی اور  تباہ کن  پالیسیوں  کی وجہ سے ایئرلائنز کی ناکامیاں بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کی  مثال بن چکی ہے۔ مودی  کے  پاکستان کیخلاف جارحانہ  اقدامات کا خمیازہ  بھارتی ائیر لائنز کو ناقابل تلافی معاشی نقصانات کی صورت میں بھگتنا پڑ  رہا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل