Thursday, August 06, 2026
 

ملک میں گزشتہ ماہ معمول سے کم بارش ریکارڈ، گرم مہینہ ثابت ہوا

 



رواں سال جولائی کے دوران ملک بھر میں معمول سے 11 فیصد کم بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ معمول سے زیادہ گرم مہینہ ثابت ہوا۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ ماہ (جولائی) کے دوران ملک میں ہونے والی بارشوں اور درجہ حرارت کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں جولائی کے دوران اوسط بارش 54.4 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ سندھ میں جولائی کے دوران معمول سے 61 فیصد اور بلوچستان میں بارشیں معمول سے 41 فیصد کم رہیں جبکہ خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارشیں تقریباً معمول کے مطابق رہیں۔ گلگت بلتستان میں معمول سے 108 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ پنجاب میں بھی جولائی کے دوران بارش معمول سے 13 فیصد زیادہ رہی۔ پاکستان کا اوسط درجہ حرارت معمول سے 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا۔ بلوچستان میں اوسط درجہ حرارت معمول سے 1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل