Thursday, August 06, 2026
 

اسرائیل کو ’خاموشی‘ سے آئی این ایس ڈریکون آبدوز موصول

 



اسرائیل کو ’خاموشی‘ سے آئی این ایس ڈریکون سب-میرین پہنچا دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کو آئی این ایس ڈریکون وصول ہوئی ہے جبکہ وصولی کی تقریب معمول کی تشہیر کے بغیر انجام دی گئی۔ آئی این ایس ڈریکون آبدوز ڈاکار کلاس سے تعلق رکھتی ہیں اور یہ جرمنی کی تیار کردہ ہیں۔ یہ آبدوزیں جرمنی کی کمپنی تھائیسنکرپ میرین سسٹمز تیار کرتی ہے۔ انہیں اسرائیلی بحریہ کی جدید ترین آبدوزوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ طویل فاصلے تک خفیہ کارروائیاں، انٹیلی جنس جمع کرنا اور سمندر میں طویل عرصے تک رہنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ بعض دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی ڈولفن کلاس آبدوزیں ممکنہ طور پر جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں، تاہم اسرائیل نے اس کی باضابطہ تصدیق کبھی نہیں کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل