Loading
جشن آزادی کے موقع پر پاکستان کے قیام کی لازوال داستان ایک عینی شاہد کی زبانی سامنے آئی ہے۔
تحریکِ پاکستان کی تاریخ اُن بہادر مسلمانوں کی داستان ہے جنہوں نے آزادی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ قیام پاکستان کے عینی شاہد بزرگ شہری قاضی فضل الرحمن نے بتایا کہ پاکستان کا قیام مسلمانوں کی بقا، آزادی اور مذہبی شناخت کے تحفظ کے لیے ناگزیر تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان قائم نہ ہوتا تو مسلمان آج بھی غیر مسلموں کی سیاسی و سماجی بالادستی کا سامنا کرتے ۔ فسادات کے دوران کئی مسلمان خاندانوں نے غیر مسلم خواتین، بچوں اور بزرگوں کو اپنے گھروں میں پناہ دی ۔
قاضی فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح مسلمانوں کی امید، اتحاد اور تحریکِ پاکستان کی قیادت کی سب سے مضبوط علامت تھے۔ ہر کامیاب تحریک کو مؤثر قیادت درکار ہوتی ہے، قائداعظم نے مسلمانوں کو متحد کرکے یہ کردار بخوبی نبھایا ۔
آج کا پاکستان لاکھوں شہداء اور مہاجرین کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، آئیں ان کی امانت کی حفاظت، اتحاد اور ترقی کو اپنا قومی عہد بنائیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل