Loading
تھائی لینڈ میں ایک اسکول میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبہ نونتھابوری میں بینکاک کے قریب ڈیبسیرین نونتھابوری اسکول میں آج فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
حکام کے مطابق ایک طالب علم نے اسکول میں فائرنگ کی۔ ابتدائی سرکاری اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک استاد ہے اور حملہ آور جس نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
علاوہ ازیں واقعے میں 4 افراد زخمی ہوئے جن میں 3 طلبہ بھی شامل ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ حملے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل