Loading
دی ہنڈرڈ 2026 میں لارڈز کے میدان پر لندن اسپرٹ اور ایم آئی لندن کے درمیان میچ کے دوران ول جیکس کے شاندار کیچ نے شائقین کو حیران کردیا۔
ان کے اس کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور اسے ٹورنامنٹ کے بہترین کیچز میں شمار کیا جا رہا ہے۔
پہلی اننگز کی 49ویں گیند پر نصف سنچری مکمل کرنے والے لوہان ڈری پریٹوریئس نے لانگ آف کی جانب بلند شاٹ کھیلا۔
باؤنڈری پر موجود ول جیکس نے زبردست جمپ لگاتے ہوئے پہلے گیند کو باؤنڈری کے باہر جانے سے روک کر اندر کی جانب واپس پھینک دیا اور اس دوران اس بات کا بھی خیال رکھا کہ ان کا پاؤں باؤنڈری لائن کو نہ چھوئے پھر پھرتی کے ساتھ دوبارہ میدان میں آ کر لمبی ڈائیو کے ساتھ ایک ہاتھ سے شاندار کیچ مکمل کیا۔
???? STOP scrolling and watch this UNBELIEVABLE catch ????
Will Jacks, that is incredible ????
Watch #TheHundred on Sky Sports Cricket or Youtube ????#RoadToTheEliminator pic.twitter.com/nshTNJCy6g
— The Hundred (@thehundred) August 6, 2026
ان کے اس کیچ پر نہ صرف شائقین بلکہ کمنٹیٹرز بھی حیران رہ گئے اور اسے ایک ناقابل یقین کیچ قرار دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل