Friday, August 07, 2026
 

کراچی ایئرپورٹ پر نیا فلائٹ انفارمیشن ڈسپلے سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ، ٹینڈر جاری

 



پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ پر نیا فلائٹ انفارمیشن ڈسپلے سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کر دیا ہے، جس کے تحت دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے 13 اگست تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹینڈر میں شرکت کے لیے کمپنیوں کو 2 کروڑ روپے کی بڈ سیکیورٹی جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق درخواستیں ایڈیشنل ڈائریکٹر لاجسٹکس کو جمع کرانا ہوں گی، جبکہ کراچی ایئرپورٹ پر موجود فلائٹ انفارمیشن ڈسپلے سسٹم پرانا ہو چکا ہے جسے جدید نظام سے تبدیل کیا جائے گا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل