Friday, August 07, 2026
 

اٹارنی جنرل پاکستان کے گھر پر چھاپا مارنے والے اہلکاروں کا ضمانت کےلیے عدالت سے رجوع

 



سیشن کورٹ لاہور میں اٹارنی جنرل پاکستان کے گھر پر پولیس کا چھاپہ مارنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ مقدمے میں نامزد دیگر پانچ ملزمان نے عبوری ضمانت کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت نے پانچوں ملزمان کو 12 اگست تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ ملزمان میں خاتون پولیس اہلکار سیرت طارق، عمران خان، سلمان خوشی، نجف علی اور ذیشان اکرم شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار احمد نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل