Loading
انگلینڈ کے آل راؤنڈر سیم کرن کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیم کرن کو فٹنس خدشات کے باعث پاکستان کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچز کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
انگلش ٹیم کے سلیکٹر مارکس نارتھ کا کہنا ہے کہ اگر سیم کرن مکمل طور پر فٹ ہوتے تو یقینی طور پر ٹیم کا حصہ ہوتے۔
مارکس نارتھ نے بتایا کہ بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیم کو ایک متوازن آل راؤنڈر کی ضرورت ہے اور سیم کرن اس کردار کے لیے اہم امیدوار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کرن نے رواں موسمِ گرما میں مسلسل کرکٹ کھیلی اور معمولی انجریز کے باوجود عمدہ کارکردگی دکھائی لیکن موجودہ صورتحال میں انہیں مزید آرام دینا بہتر سمجھا گیا۔
مارکس نارتھ نے امید ظاہر کی کہ میڈیکل اسٹاف آئندہ ہفتوں میں سیم کرن کی مکمل بحالی پر کام کرے گا تاکہ وہ 9 ستمبر سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہو سکیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیم کرن مستقبل کے منصوبوں میں اہم مقام رکھتے ہیں اور مکمل فٹ ہونے پر دوبارہ ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل