Friday, August 07, 2026
 

وعدے کے مطابق ڈیلی پرائسنگ میکانزم کا جائزہ لیا جائے، پیٹرول پمپ مالکان کا وزیرپیٹرولیم کو خط

 



لاہور: آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے وزیرِ پٹرولیم کو خط لکھ دیا جس میں 22 جولائی کے اجلاس میں طے پانے والے وعدے کے مطابق "ڈیلی پرائسنگ میکانزم" کا فوری جائزہ لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خط میں ​پمپ مالکان نے کہا ہے معاملے کے تحت دو ہفتے بعد تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جانی تھی جس کی مدت اب مکمل ہو چکی ہے، بین الاقوامی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے پیش نظر نافذ کی جانے والی روزانہ قیمت کی پالیسی پر پٹرول پمپ مالکان اور آپریٹرز  کو اعتماد میں لیا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان طے شدہ جائزے کے منتظر ہیں تاکہ اجلاس میں طے پانے والے فیصلوں کے مطابق ان کے خدشات کو دور کیا جا سکے۔ وائس چیئرمین آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ نے وزارتِ پٹرولیم سے اس معاملے میں فوری مداخلت کی درخواست کردی۔ ​ایسوسی ایشن نے وزارت سے مطالبہ کیا ہے کہ پمپ مالکان کے نمائندگان سے مشاورت کے بعد پٹرول کی قیمتوں کے طریقہ کار میں نظرثانی کے فیصلے سے باضابطہ آگاہ کیا جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل