Friday, August 07, 2026
 

‘ترکیہ، سعودیہ، پاکستان، اسلامی دنیا کے نگہبان’، مکہ دفاعی معاہدے پر خصوصی نغمہ جاری

 



وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی مناسبت سے خصوصی نغمہ جاری کردیا۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے نغمے کے بول ‘ایک اللہ، ایک رسول ﷺ، ایک قرآن، ایک کلمہ، ایک قبلہ، ایک پہچان’ تینوں ممالک کے مشترکہ دینی اور تہذیبی ورثے کی ترجمانی کرتے ہیں۔ خصوصی نغمے میں ‘ترکیہ، سعودیہ اور پاکستان، اسلامی دنیا کے نگہبان’ کا پیغام باہمی اتحاد، بھائی چارے اور مشترکہ دفاعی عزم کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان کے خصوصی نغمے میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، مذہبی اور دفاعی تعلقات، باہمی تعاون، اخوت اور مشترکہ دفاعی عزم کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے تیار کردہ نغمہ تینوں برادر اسلامی ممالک کے دیرینہ تعلقات، مسلم امہ کے اتحاد، امن، استحکام اور مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ اس نغمے میں اسٹریٹجک شراکت داری اور باہمی اعتماد کے مضبوط رشتے کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔ نغمے کے ذریعے تینوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت، یک جہتی، مشترکہ اقدار اور امت مسلمہ کے اتحاد کے پیغام کو اجاگر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب اخوت، ایمان اور باہمی تعاون کے مضبوط رشتے میں متحد رہیں گے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل