Loading
نوجوان میر رضا کی لاش ملنے اور موت کا تعین کرنے کیلیے سندھ حکومت کے محکمہ صحت نے پرانا میڈیکل بورڈ دوبارہ بحال کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ سندھ نے ڈاکٹر سمعیہ سید کی سربراہی میں پرانا 8 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق بورڈ میں ڈاؤ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر نسیم پتھالوجسٹ کے طور پر فرائض انجام دیں گے جبکہ ڈاکٹر فرخ بورڈ میں بطور فرانزک ایکسپرٹ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سی پی ایل سی آفیسر عامر بطور فرانزک آئیڈنٹیفکیشن ایکسپرٹ، ڈاکٹر کامران، ڈاکٹر سری چند اور ڈاکٹر دانیال بھی میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں۔
حکم نامے کے مطابق کراچی پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید بورڈ کی کنونیئر ہوں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب میڈیکل بورڈ کو تبدیل کرتے ہوئے اسے پانچ رکنی کردیا گیا تھا جبکہ سربراہ کے علاوہ باقی ممبران کو تبدیل کیا گیا تھا۔ تاہم اہل خانہ نے میڈیکل بورڈ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قبر کشائی رکوا دی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل