Friday, August 07, 2026
 

پی ٹی اے کی ای سم کے اجرا، روایتی سیم کی تبدیلی کی فیس 1500 تک مقرر

 



پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ صارفین کے مفادات کے تحفظ اور سستی ٹیلی کمیونیکیشن خدمات کی فراہمی کے لیے موبائل فون آپریٹروں کی جانب سے ای سم کے اجرا اور روایتی  سم کو ای سم میں تبدیل کرنے کی زیادہ سے زیادہ فیس کی حد 1,500 روپے مقرر کر دی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق یہ فیس پاکستان، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں یکساں طور پر لاگو ہوگی۔ مزید بتایا گیا کہ صارفین کی سہولت کے پیش نظر ایک موبائل ڈیوائس سے دوسری موبائل ڈیوائس میں ای سم پروفائل کی منتقلی، دس بار بلا معاوضہ ہوگی تاکہ ملک بھر میں یکساں پالیسی کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔ اسی طرح نظرثانی شدہ فیس اور مفت سم  منتقلی کی سہولت 17 اگست 2026 سے نافذ العمل ہوگی، اس اقدام کا مقصد ای سم کے استعمال کو فروغ دینا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین اس جدید سہولت سے مستفید ہو سکیں اور ملک بھر میں ڈیجیٹل خدمات تک آسان رسائی ممکن ہو۔ پی ٹی اے  کا کہنا تھا کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ، بہتر سہولیات کی فراہمی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مسلسل اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل