Friday, August 07, 2026
 

کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک سفر کرنے والوں کو سہولت دینے کا فیصلہ

 



کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نیا فلائٹ انفارمیشن ڈسپلے سسٹم نصب ہوگا۔ ذرائع کے مطابق  پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی ائیرپورٹ پر نیا فلائٹ انفارمیشن ڈسپلے سسٹم نصب کیاجائے گا۔ اس حوالے سے پی اے اے حکام نے بین یالاقوامی ٹینڈر جاری کردیا، فلائٹ انفارمیشن سسٹم کے لیے کمپنیوں سے 13 اگست تک درخواستیں طلب  کی گئی ہیں۔ درخواستیں ایڈیشنل ڈائریکٹر لاجسٹک کو بھیجنا ہوں گی، دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو فلائٹ انفارمیشن ڈسپلے سسٹم ٹینڈر کے لیے 2 کروڑ کی بڈ سیکورٹی بھی جمع کرانا لازمی قراردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ انفارمیشن ڈسپلے سسٹم پرانا ہوچکا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل