Loading
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بانی چیئرمین عمران خان کے کیس کی سماعت کے موقع پر پارٹی کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو آج اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کے کیس کی سماعت آج صبح 10 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی جس کے موقع پر پی ٹی آئی کے تمام پارلیمنٹیرنز کو عدالت کے باہر پہنچنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے تمام ایم این ایز اور سینیٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج لازمی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں اور بانی چیئرمین کے کیس کی سماعت کے موقع پر اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
پارٹی سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ تمام ارکان جلد از جلد اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں اور حاضری کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔
ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے تمام پارلیمنٹیرنز کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی حاضری کی تصدیق کریں تاکہ تمام ارکان کی موجودگی یقینی بنائی جاسکے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل