Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 4 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ چھیپا حکام کے مطابق گرفتار تمام زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کا کاز وے ندی کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزمان کی شناخت نعیم اور حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب بوٹ بیسن پولیس کا کلفٹن بلاک ون میں مبینہ مقابلہ ہوا جس میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔
چھیپا حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت ارسلان اور صابر کے نام سے کی گئی دونوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستولیں، موبائل فونز، نقد رقم اور بغیر رجسٹریشن نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل