Loading
اڈیالہ جیل میں قتل کیس کے 3 قیدیوں سے موبائل فونز برآمد ہوا، جس پر تینوں قیدیوں کو اڈیالہ سے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق موبائل فونز ٹریفک وارڈن قتل کیس میں پابند سلاسل راجا رعد اور شاہزیب سے برآمد ہوئے جبکہ محکمہ جیل خانہ جات کے ملازم کے قتل ملک حماد سے بھی موبائل فون برآمد ہوا۔
قیدیوں سے موبائل فونز برآمدگی اور جیل میں استعمال پر غفلت برتنے والے 5 جیل ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ معطل ملازمین سے غفلت برتنے پر انکوائری کی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل