Monday, August 10, 2026
 

پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کی کال ناکام، اراکین اسمبلی کے نہ آنے پر سلمان راجہ پھٹ پڑے

 



پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے اراکین اسمبلی کے احتجاج کی کال ناکام ہوگئی۔  گزشتہ رات اجلاس میں تمام پارلیمنٹیرنز کو آج دس بجے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم صرف چھ پارلیمنٹیرینز اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے جن میں علی محمد خان، سینیٹر مشعال خان یوسفزائی، سینیٹر فلک ناز چترالی، شفقت اعوان اور جنید اکبر شامل تھے۔  سلمان اکرم راجہ بھی کچھ دیر کے لئے ہائیکورٹ کے باہر پہنچے اس کے بعد وہ بھی روانہ ہوگئے، ہائیکورٹ کے باہر پولیس کی نفری اور قیدی وینز بھی موجود تھیں۔ احتجاج کی کال کے باوجود ہائیکورٹ نہ پہنچنے پر سلمان اکرم راجہ اپنے ہی اراکین اسمبلی پر پھٹ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گڑگڑا کر ان سے التجاء کی تھی کہ ہائیکورٹ کے باہر پہنچیں، کہاں ہیں یہ سارے لوگ؟ کیوں نہیں آئے؟، میں سب کے نام سامنے لائوں گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل