Loading
ملک بھر میں جاری گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کے معاملے پر وفاقی حکومت اور آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے مذاکرات میں وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک، وزیر پورٹ اینڈ شپنگ اور وزارت خزانہ کے نمائندے شریک ہیں۔
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی جانب سے صدر ملک شہزاد اعوان سمیت اتحاد کے رہنما چوہدری قمر زمان گل، ملک شبر خان، نثار حسین جعفری، امداد حسین نقوی اور چوہدری اویس مذاکرات میں شریک ہیں۔
دوسری جانب ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ٹرانسپورٹ رہنماؤں کے مطابق کراچی سے چترال تک چھوٹی بڑی مال بردار گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی ہیں۔
ملاکنڈ ڈویژن، دیر چترال ہائی وے، چکدرہ موٹروے اور سوات سمیت مختلف علاقوں میں بھی ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام ہے۔
ٹرانسپورٹ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تین روز سے جاری ہڑتال کے باعث سیکڑوں پھلوں اور سبزیوں سے لدی گاڑیاں کھڑی ہیں، جس سے کاروباری سرگرمیاں اور سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔
ٹرانسپورٹرز نے واضح کیا ہے کہ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ہڑتال غیرمعینہ مدت تک جاری رکھی جائے گی۔
حکومت اور ٹرانسپورٹ اتحاد کے درمیان مذاکرات میں مطالبات اور ہڑتال ختم کرنے کے معاملے پر بات چیت جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل