Loading
فلپائن میں مون سون بارشوں اور ڈولفن طوفان کے مشترکہ اثرات سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور آٹھ لاپتہ ہوگئے ہیں۔
دی فلپائن ڈیلی انکوائرر کے مطابق دفتر برائے شہری دفاع کے اسسٹنٹ سیکرٹری لارنس مینا نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اموات کی رپورٹ شدہ وجوہات میں لینڈ سلائیڈنگ، چٹانوں کا گرنا، درخت گرنا، بجلی کا کرنٹ لگنا اور ڈوبنا شامل ہیں۔
جی ایم اے نیوز آن لائن کے مطابق نو علاقوں اور 33 صوبوں میں تقریباً 586,000 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں 32,800 سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور اس وقت یا تو انخلاء کے مراکز میں ہیں یا اپنے رشتہ داروں کے پاس رہ رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل