Loading
تھانہ فیروز آباد پولیس اور وفاقی سول حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پی سی ایچ ایس بلاک 2 سے شہری نسیم عباس ولد محمد احمد کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی شناخت حارث ولد فہیم، وصال ولد وصیت علی اور رمیز ولد یاسین کے ناموں سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان نے 20 جولائی 2026 کو شہری نسیم عباس ولد محمد احمد کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، ملزم وصال نے قتل کی پلاننگ کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے بروقت حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی تھی، ملزمان سے تین پسٹل، ایمونیشن، مقتول سے چھینا گیا موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔
برآمد ہونے والے پستول اور موٹر سائیکل نسیم عباس کے قتل میں استعمال کیے گئے تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل