Monday, August 10, 2026
 

میر رضا قتل کے بعد کون پُراسرار طور پر غائب ہے؟ والد کی میڈیا سے گفتگو

 



میررضا قتل کے بعد ایک شخص پراسرار طور پر غائب ہے، اس حوالے سے مقتول کے والد نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق میر رضا قتل کیس  کے سلسلے میں مقتول کے والد حسین نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے بتایا کہوزیر داخلہ اور مئیر کراچی کل آئے تھے، انہوں نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا ، ہم نے کہا سوچ کر بتائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں نئی تحقیقاتی کمیٹی پر اعتماد ہے ۔ ڈی آئی جی عامر فاروقی اچھی شہرت کے افسر ہیں ۔ تحقیقاتی کمیٹی سچ سامنے لائی گی ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کا بزنس پارٹنر بھی غائب ہے ، پولیس نے ایک بار تفتیش کی ۔ گلستان جوہر میں قائم گیسٹ ہاؤس کے ملازمین سے کیا تحقیقات ہوئیں، ہمیں نہیں بتایا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ گیسٹ ہاؤس کی سی سی ٹی وی بھی اب تک سامنے نہیں آئی ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل